"شاہین ٹیم کے ساتھ ہے اس لیے فکر مند نہیں ہو تا"، کورونا میں مبتلا عاقب جاوید کا بیان

"شاہین ٹیم کے ساتھ ہے اس لیے فکر مند نہیں ہو تا"، کورونا میں مبتلا عاقب جاوید ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہاہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ٹیم فائنل میں پہنچی ہے، ٹیم میں انرجی لانے کے لیے کپتان شاہین آفریدی کا بہت ہاتھ ہے، میں نہ بھی ہوں مجھے اعتماد ہوتا ہے کہ شاہین ٹیم کے ساتھ ہے اس لیے ٹیم کے بارے میں فکر  مند نہیں ہوتا۔

سابق  کرکٹر کا ماننا ہے کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ہے اور وہ اس کے مطابق کھیلتا ہے، حارث رؤف کی اپنی اہمیت ہے اور شاہین آفریدی کی الگ اہمیت  ہے۔  مجھے یقین ہے فائنل میں ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور  یہ ایک اچھا فائنل ہو گا۔

عاقب جاوید کورونا وائرس کی معمولی علامات  کا شکار ہوکر آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہاہوں، صرف زکام ہی ہوا تھا، کووڈ کی شدید علامات نہیں تھیں لیکن میں اس وقت ضروری آئسولیشن مکمل کر رہا ہوں۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -