آسٹریلوی ٹیم صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی ، پی سی بی حکام استقبال کریں گے

آسٹریلوی ٹیم صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی ، پی سی بی حکام استقبال کریں گے
آسٹریلوی ٹیم صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی ، پی سی بی حکام استقبال کریں گے
سورس: Twitter

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وہ گھڑیاں قریب آ رہی ہیں جن کا پاکستان میں شائقین کرکٹ کو  24 برس سے انتظار تھا ۔۔۔جی ہاں !آسٹریلوی کرکٹ ٹیم  صبح 5 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی، ٹیم چارٹرڈ طیارے سے اسلام آباد آئے گی، پی سی بی حکام ایئرپورٹ پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا استقبال کریں گے۔آسٹریلوی ٹیم ہوٹل میں 2روز تک بائیو سیکیور ببل میں رہے گی، بائیو سیکیور ببل کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑی پریکٹس شروع کریں گے، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری سے 6 اپریل تک پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -