دوحہ سنوکر کے 3 بڑے ایونٹس کا میزبان ، پاکستان کی ٹیم کل قطر روانہ ہو گی

دوحہ سنوکر کے 3 بڑے ایونٹس کا میزبان ، پاکستان کی ٹیم کل قطر روانہ ہو گی
دوحہ سنوکر کے 3 بڑے ایونٹس کا میزبان ، پاکستان کی ٹیم کل قطر روانہ ہو گی
سورس: Wikimedia Commons

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ اور ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم کل قطر روانہ ہوگی، ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 1 مارچ سے دوحہ میں شروع ہوگی۔قطر کا شہر دوحہ یکم مارچ سے 20 مارچ تک سنوکر کے 3 بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہےجس میں ورلڈ مینز سنوکر چیمپئن شپ، ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ اور ایشین سنوکر چیمپئن شپ شامل ہیں۔پاکستان کے 4 کیوئسٹ ان ایونٹس میں شرکت کریں گے، ٹیم کے پہلے 2 کھلاڑی احسن رمضان اور محمد مدثر ورلڈ جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے، جو کل کراچی سے دوحہ روانہ ہوں گے۔پاکستان کے محمد آصف اور نیشنل چیمپئن محمد سجاد 4مارچ کو دوحہ جائیں گے۔

مزید :

کھیل -