لاہور ہائی کورٹ بار سالانہ انتخابات، نتائج سامنے آگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ بار کےسالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے سردار اکبر ڈوگر 6 ہزار 581 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہوئے۔حامد خان گروپ کے رانا اسد اللہ خاں 3 ہزار 976 ووٹ حاصل کر سکے۔سہیل شفیق چودھری 4 ہزار 743 ووٹوں کیساتھ نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہوئے۔ رانا محمد رزاق 2 ہزار 3، میاں سردار علی گہلن1818، عبد الکریم خان 1072، عدنان طاہر خان 902ووٹ حاصل کر سکے۔رائے عثمان احمد 4455 ووٹوں کیساتھ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہوئے۔میاں شبیر حسین 211، طاہر فاروق اللہ بخش لغاری 2931، میاں محمد عرفان 2938 ووٹ حاصل کر سکے۔رانا علی اختر خان 4103 ووٹوں کیساتھ فنانس سیکرٹری ہائیکورٹ بار منتخب ہوئے۔ محمد شاہ رخ شہباز 3327، رمضان منشا جٹ 385، مس فلک ناز 2055، احسان اللہ خان 681 ووٹ حاصل کر سکے۔