وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے’بائنانس‘ کے ساتھ شراکت داری کر لی، کرپٹو کی دنیا سے بڑی خبر آگئی

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے’بائنانس‘ کے ساتھ شراکت داری کر لی، کرپٹو کی دنیا ...
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے’بائنانس‘ کے ساتھ شراکت داری کر لی، کرپٹو کی دنیا سے بڑی خبر آگئی
سورس: Wikimedia Commons

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرپٹو کرنسیوں کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں ہے تاہم اب اس حوالے سے ایک حیران کن پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے فیوچر فیسٹیول 2022ءکے انعقاد کے لیے کرپٹو کرنسیوں کی خریدوفروخت کی سہولت دینے والے پلیٹ فارم ’بائنانس‘ (Binance)کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے۔ 

ویب سائٹ’ پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ فیسٹیول وزارت کی فلیگ شپ کانفرنس اور ایکسپو ہے جس کے ذریعے ٹاپ ٹیک سٹارٹ اپس، سرمایہ کار، انوویٹرز اور ٹیکنالوجی پروفیشنلز کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔ رواں سال یہ سہ روزہ فیسٹیول25سے 27مارچ تک اسلام آباد میں ہو گا۔ وزارت سائنس کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے اس فیسٹیول کے انعقاد کے لیے ’بائنانس‘ کے ساتھ شراکت داری کی تصدیق کی گئی ہے، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی ’ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج‘ ہے تاہم پاکستان میں ان ڈیجیٹل کرنسیوں پر سرے سے پابندی عائدہے۔

مزید :

بزنس -