لاہور میں 100خواتین کے قاتلوں کو سزائیں نہ مل سکیں

لاہور میں 100خواتین کے قاتلوں کو سزائیں نہ مل سکیں
لاہور میں 100خواتین کے قاتلوں کو سزائیں نہ مل سکیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں 100خواتین کے قاتلوں کو تاحال عدالتوں سے سزائیں نہ مل سکیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ان قاتلوں نے گزشتہ سال کے دوران شہر میں گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کیا تھا۔ یہ قاتل تاحال گرفتار بھی نہیں ہو سکے اور پولیس ان کے چالان بھی مکمل نہیں کر سکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان 100میں سے 45خواتین گھریلو تشدد میں قتل ہوئیں جبکہ 5کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کا کہنا ہے کہ ”بدقسمتی سے خواتین کے قتل کے زیادہ تر کیسز میں قاتل ان کے قریبی رشتہ دار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے زیادہ تر کیسز میں مصالحت ہو جاتی ہے اور ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں۔“

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -