عمران خان کا دورہ روس پاکستان کے روشن مستقل کی طر ف اہم قدم ہے، سردار تنویر الیاس

عمران خان کا دورہ روس پاکستان کے روشن مستقل کی طر ف اہم قدم ہے، سردار تنویر ...
عمران خان کا دورہ روس پاکستان کے روشن مستقل کی طر ف اہم قدم ہے، سردار تنویر الیاس
سورس: Instagram

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  آزادکشمیر کے  سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ روس پاکستان کے روشن مستقل کی طر ف اہم قدم ہے۔دنیا میں اس وقت بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں نئی صف بندیاں ہورہی ہیں،ایسے میں وزیراعظم پاکستان نے روس کا دورہ کر کے پاکستان کے لیے ترقی،خوشحالی اور قوموں کی صف میں باوقار نمائندگی کی بنیاد رکھی ہے۔مستقبل قریب میں وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کے مثبت اور تاریخی نتائج سامنے آئیں گے۔انتہائی مشکل حالات میں مرد آہن عمران خان نے پاکستان کو سفارتی محاذ پر نئی کامیابیوں کی طرف گامزن کردیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے  دورہ روس پر اپنے میڈیا بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا  کہ مستقبل کے حوالے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلیوں کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ وزیراعظم نے روسی صدر پیوٹن کے ساتھ تین گھنٹے کی طویل نشست کے دوران خطے  کے امن سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری اور مستقبل میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے  حوالے سے مفید اور مثبت بات چیت کی ہے۔روس کی وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری اعلامیہ میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس اور صدر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے مثبت اشارے دیئے ہیں۔اس حوالے سے توقع رکھنی چاہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان دنیا میں انتہائی اہم ترین حیثیت کی طرف مڑ رہا ہے اور عالمی برادری پاکستان کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے پاکستان کی طرف راغب ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی پاکستانی سربراہ حکومت کا دورہ روس اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ پاکستان میں روسی سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -