گزشتہ روز روس نے یوکرین میں کیا کچھ تباہ کیا؟ وزارت دفاع نے اعداد و شمار جاری کردیے

گزشتہ روز روس نے یوکرین میں کیا کچھ تباہ کیا؟ وزارت دفاع نے اعداد و شمار جاری ...
گزشتہ روز روس نے یوکرین میں کیا کچھ تباہ کیا؟ وزارت دفاع نے اعداد و شمار جاری کردیے
سورس: Twitter/@mod_russia

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی افواج نے گزشتہ ایک دن کے دوران یوکرین کے ملٹری انفراسٹرکچر کے 118ایلیمنٹس ناکارہ بنا دیئے اور 80فوجی گاڑیوں کو نیوٹرل کر دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق روسی وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے فوجی انسفراسٹرکچر کے جن ایلیمنٹس کو تباہ کیا گیا ہے ان میں 11ملٹری ایئرفیلڈز، 13کنٹرول پوائنٹس اور کمیونی کیشن سنٹرز، 14ایس 300اور او ایس اے میزائل سسٹمز اور 36ریڈار سٹیشنز شامل ہیں۔
وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یوکرین کے پانچ لڑاکا طیارے، ایک ہیلی کاپٹر، 5بغیر پائلٹ ڈرون طیارے گزشتہ روز مار گرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرین کی41سپیشل فوجی گاڑیاں اور 5لڑاکا کشتیاں بھی گزشتہ روز تباہ کی گئی ہیں۔روسی وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 150یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈالے۔ سرنڈر کرنے والے ان تمام یوکرینی فوجیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔