فرانس نے روس کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا

فرانس نے روس کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا
فرانس نے روس کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس( ڈیلی پاکستان آن لائن )  فرانس نےیوکرین پر حملے کے بعد  روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے روسی کارگو بحری جہاز کو  قبضے میں لے لیا۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق بحری جہاز کو روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر  فرانسیسی میری ٹائم پولیس نے قبضے میں لیا۔روسی جہاز کا رخ فرانسیسی بندرگاہ بولون-سر-میر کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔اس حوالے سے فرانس میں روسی سفارتخانے کا کہنا ہے انگلش چینل میں روسی کارگو جہاز کو پکڑلیا گیا ہے۔ادھر روسی سفارت کار فرانسیسی حکام سے معاملے کی وضاحت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے  کیف پر بڑے حملے کا خدشہ ہے۔ شہری کیف کا دفاع کریں روسی فوج صبح ہونے سے پہلے کیف کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔