چیئرمین سینیٹ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین سینیٹ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آگئی
چیئرمین سینیٹ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صادق سنجرانی اور پرویز الہٰی کی لاہور میں ہونے والی ملاقات سوا گھنٹے تک جاری رہی۔ اپوزیشن قیادت کی ق لیگی قیادت سے ملاقاتوں کے تناظر میں صادق سنجرانی نے کہا کہ چوہدری صاحب سب کی نظریں آپ کی طرف لگی ہوئی ہیں۔ ہماری اور دوسرے لوگوں کی نظریں بھی آپ کی طرف لگی ہوئی ہیں، چوہدری صاحب مہربانی کرکے خیال کریں۔چیئرمین سینیٹ نے پرویز الہی سے حکومت کے ساتھ رہنے کی درخواست بھی کی۔

مزید :

قومی -