سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
سورس: Pixahive

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں1 تولہ سونے کے دام 1 لاکھ 27 ہزار 950 روپے ہو گئے  ہیں۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 385 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 9 ہزار 696 روپے ہے۔  سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 1890 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید :

بزنس -