معاشی ٹیم کا اہم اجلاس کل بنی گالہ طلب، وزیر اعظم قوم سےخطاب کا لائحہ عمل طے کریں گے

معاشی ٹیم کا اہم اجلاس کل بنی گالہ طلب، وزیر اعظم قوم سےخطاب کا لائحہ عمل طے ...
معاشی ٹیم کا اہم اجلاس کل بنی گالہ طلب، وزیر اعظم قوم سےخطاب کا لائحہ عمل طے کریں گے

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نے دورہ روس کے بعد معاشی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس کل بنی گالہ میں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان معاشی ٹیم سے موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ لیں گے اور قوم سے خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ہمراہ صورتِ حال کا جائزہ لیں گے۔ معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد خطاب کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔وزیر اعظم آفس نے معاشی ٹیم کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی۔" اے آر وائی " کی رپورٹ کے مطابق  وزیر اعظم  نے یوکرین اور روس جنگ کے ممکنہ اثرات سے متعلق قوم کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کے لئے اپنے رفقا سے مشاورت کی ۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین روس جنگ کے باعث گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم  اس جنگ کے ممکنہ اثرات پر قوم کو آگاہ کریں گے۔

مزید :

قومی -