پی ایس ایل فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے لیے بڑی خوشخبری

پی ایس ایل فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے لیے بڑی خوشخبری
پی ایس ایل فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے لیے بڑی خوشخبری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز کے خلاف فائنل سے قبل ملتان سلطانز کو بڑی خوشخبری ملی ہے، آل راؤنڈر ٹیم ڈیوڈ نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ٹیم ڈیوڈ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ کل کے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔یاد رہے کہ ٹیم ڈیوڈ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث کوالیفائر نہیں کھیل سکے تھے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -