شاہی قلعہ میں پی ایس ایل ٹرافی  کی شوٹنگ کے نام پر کار ڈرفٹنگ، والڈ سٹی اتھارٹی نے بڑا قدم اٹھالیا

شاہی قلعہ میں پی ایس ایل ٹرافی  کی شوٹنگ کے نام پر کار ڈرفٹنگ، والڈ سٹی ...
شاہی قلعہ میں پی ایس ایل ٹرافی  کی شوٹنگ کے نام پر کار ڈرفٹنگ، والڈ سٹی اتھارٹی نے بڑا قدم اٹھالیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہی قلعہ کو  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  ٹرافی  کی شوٹنگ کے چکر میں ریسنگ ٹریک بنا دیا گیا،کار ڈرفٹنگ کی ویڈیوز سامنے آنے پر والڈ سٹی اتھارٹی نے اشتہار کی شوٹنگ منسوخ کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل ٹرافی کی ویڈیوشوٹنگ کے تناظر میں تاریخی شاہی قلعہ کو کار ڈرفٹنگ کا ٹریک بنادیا گیا،ڈرفٹرز شاہی قلعہ کے مختلف حصوں میں ڈرفٹنگ کرتے رہے۔اس موقع پر پولیس بھی خاموش تماشائی بنی رہی۔شاہی قلعے کے بعد مال روڈ پر بھی کار ڈرفٹنگ کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

والڈ سٹی حکام کا کہنا ہے کہ  کمشنر لاہور کی جانب سے پی ایس ایل سیون ٹرافی کی ویڈیو شوٹ کے لیے 23 فروری کو خط لکھا گیا۔پی ایس ایل ٹرافی کے لیے شوٹنگ شاہی قلعہ میں 25 اور 26 فروری کو کی جانی تھی۔مشنر لاہور کے کہنے پر شوٹنگ کی  اجازت دی گئی،تاہم  ڈرفٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ تاہم ویڈیو ز سامنے آنے پر والڈ سٹی اتھارٹی نے اشتہار شوٹ کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -