سڑک پر خاتون کو نازیبا اشارے کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

سڑک پر خاتون کو نازیبا اشارے کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا
سڑک پر خاتون کو نازیبا اشارے کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)غالب مارکیٹ پولیس نے سڑک پر خاتون کو نازیبا اشارے کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر ملزم کی تصویر اپلوڈ کرکے پولیس سے مدد مانگی تھی،متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم کچھ دن سے اسے آفس آتے جاتے پریشان کرتا تھا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،خواتین فوری مدد کیلئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -