لاہور قلندرز کے آل راونڈر ڈیوڈ ویزے نے شاہین آفریدی کی کپتانی کی اہم بات بتا دی

لاہور قلندرز کے آل راونڈر ڈیوڈ ویزے نے شاہین آفریدی کی کپتانی کی اہم بات ...
لاہور قلندرز کے آل راونڈر ڈیوڈ ویزے نے شاہین آفریدی کی کپتانی کی اہم بات بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں لاہور قلندرز کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار نبھانے والے ڈیوڈ ویزے نے کہا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں، شاہین آفریدی زبردست انداز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، کپتان ہونے کے باوجود وہ کسی سے بھی مشورہ لینے میں ہچکچاتے نہیں ہیں۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ویزے نے کہا کہ فائنل میں بھی وہی کارکردگی دکھائیں گے، جو ایلیمنیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ  ملتان سلطانز فیورٹ ضرور ہے لیکن ہم بھی کم نہیں ہیں، کوشش ہے کہ اچھی کارکردگی دکھا کر ٹرافی اٹھائیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہماری واحد ٹیم ہے، جس نے ایونٹ کے لیگ اسٹیج میں ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہاؤس فل کراؤڈ کے سامنے کھیل کر بہت اچھا لگا، ایسے پر جوش کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا مزہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی سب سے خاص بات یہاں کا باولنگ ٹیلنٹ ہے، زمان خان نے ایونٹ میں بہت ہی شاندار باولنگ کی ہے۔ قلندرز کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -