فائنل کون جیتے گا؟ سکندر بخت نے پیشگوئی کردی

فائنل کون جیتے گا؟ سکندر بخت نے پیشگوئی کردی
فائنل کون جیتے گا؟ سکندر بخت نے پیشگوئی کردی
سورس: File

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر سکندر بخت کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا فائنل میچ ملتان سلطانز کی ٹیم جیتے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ فائنل کیلئے ملتان سلطانز فیورٹ ہے، ان کے میچ جیتنے کے 60 فیصد چانسز ہیں کیونکہ ان کی بیٹنگ بہت اچھی ہے۔

انہوں نے لاہور قلندرز کی پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ کیلئے کوششوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ لاہور قلندرز نے کرکٹ اور کھلاڑیوں کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل میچ اتوار کو  ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔  میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -