عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی تاریخ بتانے سے صاف الفاظ میں انکار کردیا

عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی تاریخ بتانے سے صاف الفاظ میں انکار کردیا
عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی تاریخ بتانے سے صاف الفاظ میں انکار کردیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ اپنی شادی کی تاریخ بتانے سے صاف الفاظ میں انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ جو اپنی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی پروموشن میں مصروف عمل ہیں، نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں رنبیر کپور سے اپنی شادی کی تاریخ بتانے سے انکار کیا۔خاتون نے عالیہ بھٹ سے رنبیر سے شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ جیسا سوال کیا تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کہنے کو کچھ نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں بتایا کہ ایک شخص نے مجھ سے یہی پوچھا تو میں نے صاف کہہ دیا کہ نہیں بتانا ہے تو نہیں بتانا ہے۔

مزید :

تفریح -