لاہور:خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس افسرکیلئے قائداعظم میڈل کی سفارش

لاہور:خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس افسرکیلئے قائداعظم میڈل کی ...
لاہور:خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس افسرکیلئے قائداعظم میڈل کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس افسرکیلئے قائداعظم میڈل کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار صورتحال کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون شہری کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچا کر لے جانے والی ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی کو پنجاب پولیس کی طرف سے بے مثال جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر قائد اعظم پولیس میڈل (QPM) سے نوازنے کیلئے حکومت پاکستان کو سفارشات بھجوائی جا رہی ہیں۔