کراچی میں شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی میں شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک
کراچی میں شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہریوں کے تشدد  اور فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں لوٹ مار کے دوران 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے دھرلیا۔شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے 2 ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دم توڑگئے۔

 ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، فائرنگ کس نےکی اور کس سے لوٹ مار ہو رہی تھی؟ تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔