خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کرنے کا معاملہ، حافظ طاہر اشرفی کا ردعمل بھی آگیا

خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کرنے کا معاملہ، حافظ ...
خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کرنے کا معاملہ، حافظ طاہر اشرفی کا ردعمل بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ لاہور میں ایک خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کیا گیا، پاکستان علما کونسل اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس موقع پر اچھرہ پولیس کی کوششیں قابل تعریف ہیں تاہم خاتون سے معافی کا کہنا بلا جواز تھا، معافی ہراساں کرنے والوں کو مانگنی چاہیے۔

یادرہے کہ سامنے آنیوالی اطلاعات کے مطابق خاتون کے لباس پر عربی زبان میں بار بار لفظ حلوہ لکھا ہوا تھا جسے لوگ قرآنی آیات سمجھ بیٹھے ، پولیس کو بھی مداخلت کرکے اس خاتون کو موقع سے نکالنا پڑا۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -