انوکھا واقعہ، مقابلے میں شریک اکلوتا تن ساز گولڈ میڈل جیت گیا

انوکھا واقعہ، مقابلے میں شریک اکلوتا تن ساز گولڈ میڈل جیت گیا
 انوکھا واقعہ، مقابلے میں شریک اکلوتا تن ساز گولڈ میڈل جیت گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی(ویب ڈیسک) اٹھارہویں سندھ گیمز  میں انوکھا واقعہ پیش آگیا، باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ میں شریک واحد تن ساز گولڈ میڈل کا حقدار بن گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ گیمز کے سلسلے میں اسپورٹس بورڈ کمپلیکس پر منعقدہ باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ کے 85 کلو گرام سے زائد وزن کے  ایونٹ میں کراچی کے امین امتیاز  کے مقا بلے میں صوبے بھر سے کوئی تن ساز سامنے نہیں آیا۔جیوری نے امین امتیاز کو فاتح قرار دے کر گولڈ میڈل سے نواز دیا۔ سلور اور برانز میڈل  میز پر ہی پڑے رہ گئے۔ 

مزید :

کھیل -