نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز اسمبلی کیلئے روانہ ہونے سے قبل کہاں گئیں ؟ ویڈیو سامنے آ گئی 

نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز اسمبلی کیلئے روانہ ہونے سے قبل کہاں گئیں ؟ ویڈیو ...
نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز اسمبلی کیلئے روانہ ہونے سے قبل کہاں گئیں ؟ ویڈیو سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہونے جارہی ہے جس کیلئے اراکین اسمبلی کا پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو چکاہے تاہم نامزدوزیراعلیٰ مریم نواز نے روانگی سے قبل آبائی قبرستان میں کی والدہ کی قبر پر دعا کی ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے جاتی امراء میں آبائی قبرستان میں اپنے دادا ، دادی اور والدہ کی قبروں پر حاضری دی، انہوں نے قرآن خوانی کی اور پھول رکھے۔ مریم نواز کچھ دیر اپنی والدہ کی قبر پر موجود ہیں اور تلاوت کی ۔ 

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے طلب کیا گیاہے ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو چکاہے جس کے بعد اب لیڈر آف ہاوس کا انتخاب ہونا ہے ۔

مزید :

قومی -