لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن درخواست پر اڈیالہ جیل حکام سے جواب طلب 

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن درخواست پر اڈیالہ جیل حکام ...
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن درخواست پر اڈیالہ جیل حکام سے جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن درخواست پر اڈیالہ جیل حکام سے جواب طلب  کر لیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں  پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی وکیل آمنہ علی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں،بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سہالہ ، تھانہ لوہی بھیر میں مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن درخواست پر اڈیالہ جیل حکام سے جواب طلب کرلیا،جوڈیشل مجسٹریٹ   شائستہ خان کنڈی نے جواب کیلئے جیل حکام کو نوٹس جاری کردیا۔