صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے سمری ملنے کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس اب تک کیوں نہیں بلایا؟ وجہ سامنے آ گئی

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے سمری ملنے کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس اب تک ...
صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے سمری ملنے کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس اب تک کیوں نہیں بلایا؟ وجہ سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے سمری ملنے کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس اب تک نہیں بلایا۔صدر عارف علوی کو4دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی، صدر مملکت نے اجلاس بلانے کی سمری پر اب تک دستخط نہیں کیے۔

ذرائع کا دعویٰ  ہے کہ صدر مملکت کا مؤقف ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں،کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

عارف علوی نے تاحال سمری منظوریا مسترد نہیں کی صرف زبانی مؤقف سامنے آیا ہے۔