قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ ،صدر مملکت کے بعد نگران وفاقی حکومت کا مؤقف  بھی آگیا

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ ،صدر مملکت کے بعد نگران وفاقی حکومت کا ...
 قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ ،صدر مملکت کے بعد نگران وفاقی حکومت کا مؤقف  بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت کے بعد نگران وفاقی حکومت کا مؤقف  بھی آگیا ہے  ۔ "جیو نیوز " کے مطابق  نگران حکومت کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل91کی دفعہ 2 کے تحت 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، صدراجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہوجائے گا اور  29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہوگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ( ن) سینیٹر اور سینیئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو سپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلاسکتا ہے۔

 واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس اب تک نہیں بلایا۔ذرائع کا دعویٰ  ہے کہ صدر مملکت کا مؤقف ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں،کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔