وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیسے ہو گا؟ طریقہ کار سامنے آ گیا 

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیسے ہو گا؟ طریقہ کار سامنے آ گیا 
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیسے ہو گا؟ طریقہ کار سامنے آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کا آغاز ہو گیاہے جس میں مریم نوازشریف اور سنی اتحاد کے رانا آفتاب مد مقابل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اسمبلی نے طریقہ کار واضح کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی سپیکر کارروائی کا آغاز کریں گے ، پانچ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی جائیں گی تاکہ معزز اراکین ایوان میں آجائیں، جیسے ہی گھنٹی بند ہو گی، لابی کے دروازے بند کر دیئے جائیں گے ، ووٹنگ مکمل ہونے تک کسی کو بھی لابی کے اندر آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، 

جو معزز اراکین مریم نواز کے حق میں ووٹ دینا چاہتے ہیں وہ سپیکر کی دائیں جانب والی لابی کے دروازے سے گزریں گے جبکہ جورانا آفتاب کو ووٹ دینا چاہتے ہیں ،وہ سپیکر کی بائیں جانب لابی کے دروازے سے گزریں گے ، دروازے پر شمار کنندہ موجود ہوں گے ،  جو ووٹ کا اندراج کریں گے ، شمار کنندہ ڈویژن نمبر پکارے گا، جنرل نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین کا ڈویژن نمبر ان کا صوبائی حلقے کا نمبر ہے ،جبکہ مخصوص نشستوں کا ڈویژن نمبر ڈبلیو یا این ایم ہو گا۔ 

شمار کنندہ لسٹ میں نشان لگانے سے پہلے معزز رکن کا نام پکارے گا، اراکین اس امر کا اطمینان کریں کہ ان کے ووٹ کا اندراج ہو چکاہے اور پھر لابی میں چلے جائیں، ووٹنگ مکمل ہونے تک دوبارہ ہاوس میں نہیں آئیں گے ، اس کے بعد ڈویژن لستوں سے ووٹوں کی گنتی ہو گی، دو منٹ تک گھنٹی دوبارہ بجائی جائے گی ، اراکین اپنی نشستوں پر آ کر بیٹھ جائیں، گھنٹی بند ہونے کے بعد نتیجے کا اعلان کیا جائے گا، امیدوار وں کو اپنے پولنگ ایجنٹ مقرر کرنے کا حق ہے ، وہ شمار کنندہ سے فہرست حاصل کر سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -