ایم کیو ایم وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی،کوئی ڈیڈ لاک نہیں : مصطفیٰ کمال کا اعلان

ایم کیو ایم وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی،کوئی ڈیڈ لاک نہیں : مصطفیٰ کمال کا ...
ایم کیو ایم وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی،کوئی ڈیڈ لاک نہیں : مصطفیٰ کمال کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئرمصطفیٰ کمال نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کی تصدیق کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیاپاکستان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئیڈیل تو یہی ہے کہ حکومت کا حصہ نہ بنیں، ملک کو دلدل سے نکالنا ہے تو برائی سرپر لینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے بات چیت صحیح سمت میں جاری ہے، ہم ایسی ذمہ داری لینا چاہتے ہیں تاکہ اپنے لوگوں کو ڈلیور کرسکیں۔ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ سے مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، پہلا مرحلہ حلف برداری ہے،کابینہ کی بات تو بعد میں آئے گی۔
ایک سوال کے جواب میں ایم کیو ایم رہنما نے بتایاکہ 6 وزارتیں مانگنے کے حوالے سے تصدیق نہیں کروں گا، ابھی وزارتوں کا مرحلہ نہیں ہے لیکن ہم نے طے کرلیا ہے حکومت کاحصہ بنیں گے اور وزارتیں بھی لیں گے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ آئینی ترمیم کا مسودہ ایم کیو ایم پیش کرے گی اور چاہتے ہیں ن لیگ ساتھ کھڑی ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیلنج قبول کرتے ہوئے حکومت میں جارہے ہیں، باہر سے تو کوئی آکر ملک کے حالات ٹھیک نہیں کرے گا، اس وقت وزارتیں نہ لی جائیں، یہ خودغرضی ہوگی، اس لئے ایم کیو ایم ذمہ داری لینے کے لئے تیار ہے۔