سنی اتحاد کونسل ارکان کے بائیکاٹ پر مریم نواز بھی بول پڑیں

سنی اتحاد کونسل ارکان کے بائیکاٹ پر مریم نواز بھی بول پڑیں
سنی اتحاد کونسل ارکان کے بائیکاٹ پر مریم نواز بھی بول پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد امیدوار مریم نواز نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے بائیکاٹ پر کہاہے کہ اپوزیشن بائیکاٹ یا اٹھ کر نہ جائے، ہاریں یا جیتیں مقابلہ کریں، یہ جمہوریت کا حسن ہے۔

یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے نامزد وزیراعلیٰ رانا آفتاب احمد خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت طلب کی،سپیکر ملک احمد خان نے رانا آفتاب کو بولنے سے منع کردیا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں صرف وزیراعلیٰ کا چناؤ ہونا ہے،آپ آج کے اجلاس میں نہیں بول سکتے۔جس پر پنجاب اسمبلی میں اراکین نے شور شراباکیا،سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔

سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں واپسی کیلئے شرط رکھ دی، ارکان کاکہنا ہے کہ جب تک پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایوان نہیں آئیں گے۔