صدر مملکت پی ٹی آئی کا اندھا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ان کو نظر آرہا ہے کہ باہر جاکر کیا کرنا ہے۔۔۔؟ محمد مالک کھل کر بول پڑے

صدر مملکت پی ٹی آئی کا اندھا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ان کو نظر ...
صدر مملکت پی ٹی آئی کا اندھا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ان کو نظر آرہا ہے کہ باہر جاکر کیا کرنا ہے۔۔۔؟ محمد مالک کھل کر بول پڑے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی و تجزیہ کارمحمد مالک نے کہا ہے کہ  صدر مملکت صرف نمبر بڑھا رہے ہیں ، پی ٹی آئی کا اندھا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کو نظر آرہا ہے کہ باہر جاکر کیا کرنا ہے باہر جاکر صرف ڈاکٹری تو نہیں کرنی۔

وہ نجی ٹی وی کے  پروگرام "نیا پاکستان" میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے ۔پروگرام میں سینیٹر عرفان صدیقی اور سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفی کمال نے بھی شرکت کی ۔

 پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک کا کہنا تھا کہ صدر مملکت پی ٹی آئی کا اندھا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مارچ کے پہلے ہفتے کے بعد وہ صدر نہیں رہیں گے۔ان کو نظر آرہا ہے کہ باہر جاکر کیا کرنا ہے باہر جاکر صرف ڈاکٹری تو نہیں کرنی۔ اجلا س تو ہوگا یہ صرف نمبر بڑھانے والی بات ہے۔مخصوص نشستوں کا معاملہ اب الیکشن کمیشن کا نہیں ہے۔چیف الیکشن کمشنر ہمیں اب تک یہ نہیں بتا سکے کہ الیکشن کی رات کو وہ کہاں گئے تھے ۔ان کی ایک دو دن پہلے کہاں میٹنگ ہوئی۔ شاید جہاں فیصلہ ہورہا ہے وہاں ابھی تک فیصلہ نہیں ہو پایا۔جہاں بھی پی ٹی آئی کی چیزوں کا معاملہ ہے وہاں ہمیں کتابی بات نہیں کرنی چاہیے۔کتاب یا قانون کے فیصلے نہیں ہورہے وہاں پاور پولیٹکس کے فیصلے ہورہے ہیں۔ایک دو فیصلے ہوئے تھے کہ پی ٹی آئی کو تھوڑی ریلیف دی جائے۔