نو منتخب لیگی اراکین کواسلام آباد پہنچنے کی ہدایت ، قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کب ہوگا ? ذرائع نے بڑا دعویٰ کر دیا

نو منتخب لیگی اراکین کواسلام آباد پہنچنے کی ہدایت ، قومی اسمبلی کا افتتاحی ...
 نو منتخب لیگی اراکین کواسلام آباد پہنچنے کی ہدایت ، قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کب ہوگا ? ذرائع نے بڑا دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نو منتخب لیگی اراکین کواسلام آباد پہنچنے کی ہدایت  کر دی  گئی ہے، قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس رواں ہفتے ہی ہوگا ۔ خبر رساں ادارے " آن لائن " کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف نے تمام نو منتخب لیگی اراکین کواسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔  قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس رواں ہفتے ہی ہوگا جس میں اراکین حلف اٹھائیں گے، سابق سپیکر ایاز صادق اور چیف وہپ آفتاب شیخ نے نو منتخب اراکین سے رابطے کیے ہیں، نو منتخب اراکین کی بڑی تعداد کو پارلیمنٹ لاجز میں سرکاری رہائش گاہ الاٹ کردی گئی۔بتایا گیا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، اتحادی جماعتوں کی جانب سے نامزد وزیراعظم اور صدر (ن) لیگ شہبازشریف بھی رواں ہفتے اسلام آباد پہنچ جائیں گے، وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر قائد (ن) لیگ نوازشریف کی آمد بھی ایوان میں متوقع ہے۔