اسلام آباد ہائیکورٹ:بانی پی ٹی آئی کی وکلاءسے اکیلے میں ملاقات کی درخواستیں منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ:بانی پی ٹی آئی کی وکلاءسے اکیلے میں ملاقات کی درخواستیں ...
اسلام آباد ہائیکورٹ:بانی پی ٹی آئی کی وکلاءسے اکیلے میں ملاقات کی درخواستیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی وکلاءسے اکیلے میں ملاقات کی درخواستیں منظور کرلیں۔
سما کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے بانی پی ٹی آئی کی وکلاءسے اکیلے میں ملاقات کی درخواستوں پر سماعت کی جس کے دوران شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاءکی ملاقات کے دوران دو اہلکار زبردستی کھڑے ہوتے ہیں، وکلاء کے کاغذات اور دیگر چیزوں کو سکین کیا جاتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی اور وکلاءکی ملاقات کے دوران کوئی اہلکار کھڑا نہیں ہوگا جبکہ وکلاءکو ملاقات کے دوران کاغذات اور پنسل لے جانے کی بھی اجازت دے دی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیئے کہ تحریری حکم بھی جاری کردیں گے، ملاقات سے متعلق ساری درخواستیں نمٹا رہے ہیں، آئندہ درخواست نہ لائیں۔عدالت نے درخواست میں سیاسی معاونین سے بھی ملاقات کرانے کی استدعا منظور کر لی۔