الیکشن کمیشن نے این اے 106سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن نے این اے 106سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن نے این اے 106سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے این اے 106سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 106سے خالد نواز کی درخواست پر سماعت ہوئی، ریٹرننگ افسر نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی،وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ پورے حلقے میں پرامن پولنگ ہوئی،آزاد امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی مگر خود نہیں آئے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ فارم 45کے مطابق ہم 7ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں،فارم 47کے مطابق مجھے 600ووٹ سے ہرا دیا گیا،لیکشن کمیشن میں دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے،الیکشن کمیشن نے این اے 106سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔