ڈی سی عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں حکم کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پرسوں سماعت مقرر 

ڈی سی عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں حکم کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پرسوں ...
ڈی سی عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں حکم کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پرسوں سماعت مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں حکم کے خلاف انٹراکورٹ اپیل رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے پرسوں سماعت مقرر کرنے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاپہلے آپ نے انٹراکورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے پر ہی مطمئن کرنا ہے۔

نجی ٹی وچینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آبا د ہائیکورٹ میں ڈی سی عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں حکم کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس  عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری نے آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی،ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اپنے وکیل سعد ہاشمی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عدالت نے پہلے عبوری حکم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت ہونے کے نکتے پر مسترد نہیں کی تھی،عدالت توہین عدالت کے شوکاز نوٹس پر فیصلہ محفوظ کر چکی ہے، اب نئے شوکاز نوٹس کو چیلنج کیا ہے، جسٹس جہانگیری نے کہاکہ عدالت نے انٹراکورٹ اپیل مسترد کردی تھی جس پر آپ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،وکیل نے کہاکہ عدالت نے پہلے عبوری حکم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت ہونے کے نکتے پر مسترد نہیں کی تھی،عدالت نے انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت نہ ہونے کا نہیں کہا،عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے پرسوں سماعت مقرر کرنے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاپہلے آپ نے انٹراکورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے پر ہی مطمئن کرنا ہے۔