جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہو گا ، اہم فیصلے متوقع

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہو ...
جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہو گا ، اہم فیصلے متوقع
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن کل 27 فروری کو پشاور میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں جے یو آئی کے تمام کامیاب اور ناکام رہنے والے امیدواروں کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے جو انتخاب میں دھاندلی اور جے یو آئی کے امیدواروں کیلئے مبینہ طور پر شکست کے حالات اور اسباب پیدا کرنے کی روداد بیان کریں گے،تحریک جاری رکھنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔