وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس پنجاب میں ہوئی، گورنر بلیغ الرحمان نے مریم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر نوازشریف اور شہبازشریف نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ سٹیج پر موجود رہے ۔

تقریب حلف برداری میں ن لیگی رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شہبازشریف ، مریم نواز کا ہاتھ تھام کر انہیں سٹیج پر لائے جبکہ نوازشریف نے نشست سے کھڑے ہو کر بیٹی کا استقبال کیا اور پھر ایک ساتھ کرسی پر براجمان ہوئے۔حلف برداری کی تقریب میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اور نجم سیٹھی سمیت دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

کچھ دیر قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہوا جس  دوران مریم نواز 220 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں، اس موقع پر سنی اتحاد کونسل نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔ سپیکر کی ہدایت پر چار رکنی کمیٹی انہیں منا کر واپس لائی لیکن کچھ دیر کے بعد وہ پھر ایوان سے نکل گئے جس پر سپیکر نے سنی اتحاد کے اراکین کے بغیر ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا انتخاب کروایا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -