ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے خصوصی وفد کا لیسکو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، چیف ایگزیکٹو شاہد حیدر سے ملاقات 

ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے خصوصی وفد کا لیسکو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، چیف ایگزیکٹو ...
 ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے خصوصی وفد کا لیسکو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، چیف ایگزیکٹو شاہد حیدر سے ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے خصوصی وفد  نےلیسکو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور  چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر سے ملاقات  کی ۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ   ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی رکھتا ہے،اے ڈی بی  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے،  سرمایہ کاری کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔اس  موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے سرمایہ کاری کی پیشکش خوش آئندہے۔

 ملاقات میں جی ایم ٹیکنکل عامر یاسین، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران اور چیف انجینئر ڈویلپمنٹ طاہر میو بھی موجود تھے۔