کرپشن کیس، فواد چودھری کی درخواست ضمانت مسترد

کرپشن کیس، فواد چودھری کی درخواست ضمانت مسترد
کرپشن کیس، فواد چودھری کی درخواست ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہلم میں ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کے کیس میں فواد چودھری کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جہلم میں ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے کرپشن کی۔
اس موقع پر فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جس زمین کی بات ہورہی ہے وہ میں نے خریدی تھی لیکن مجھے نیب نے انکوائری میں کبھی نہیں بلایا۔
احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعدفیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں فواد چودھری کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔