الجزائر میں دنیا کی تیسری اور افریقا کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

الجزائر میں دنیا کی تیسری اور افریقا کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح
الجزائر میں دنیا کی تیسری اور افریقا کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الجزائر(ڈیلی پاکستان آن لائن )الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے دنیا کی تیسری اور افریقا کی سب سے بڑی مسجد کا باضابطہ افتتاح کر دیا ۔
ہم نیوز کے مطابق یہ مسجد70 ایکڑ پر محیط ہے، جس میں ایک لاکھ 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اسے پہلی مرتبہ اکتوبر 2020 میں نماز کے لئے کھولا گیا تھا لیکن اس وقت اس کی افتتاحی تقریب میں صدرعبدالمجید تبون کوروناکے باعث شریک نہیں ہوسکے تھے۔
مسجد میں دنیا کا بلند ترین مینار بھی ہے جس کی اونچائی 267 میٹر ہے، مینار میں لفٹس اور دیکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم نصب ہے جہاں سے دارالحکومت اور خلیج الجزائر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔
مسجد کے اندرونی حصے کو اندلس کے انداز میں لکڑی، سنگ مرمر اوردیگر قیمتی اشیا سے سجایا گیا ہے،اس میگا پراجیکٹ کی لاگت 800 ملین ڈالر سے زیادہ ہے اور اس کی تعمیر میں 7 سال کا عرصہ لگا ہے۔