اپوزیشن کے بائیکاٹ پرسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا ردعمل

اپوزیشن کے بائیکاٹ پرسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا ردعمل
اپوزیشن کے بائیکاٹ پرسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر حزب اختلاف کے بائیکاٹ کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بائیکاٹ کرکے آئین کا بائیکاٹ کیا ہے، مریم نواز نے انہیں ایوان میں بلانے کیلئے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آئین و قانون پر چلنے والا شخص ہوں، میں نے اپوزیشن والوں کو منانے کیلئے بار بار مسلم لیگ ن والوں کو بھیجا۔مجھے برا لگ رہا تھا جب اپوزیشن کے لوگ ایوان میں موجود نہیں تھے۔مریم نواز کی تقریر سن کر لگا کہ ان کا عوام کی نبض پر ہاتھ ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے لئے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت طلب کی جس پر سپیکر ملک محمد احمد نے رانا آفتاب کو بولنے سے منع کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے اجلاس میں صرف وزیراعلیٰ کا چناؤ ہونا ہے، آپ نہیں بول سکتے۔

سُنی اتحاد کونسل کے ارکان بات نہ سُنے جانے پر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے تھے، بائیکاٹ برقرار رہنے پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے بغیر ہی ووٹنگ کا آغازکروا دیا تھا۔ 

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف ایگزیکٹو اور سینیئر نائب صدر مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں، انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -