بھارتی فضائیہ نے عطیہ کیا گیا جگر جہاز کے ذریعے پونے سے نئی دہلی پہنچا کر سابق فوجی جوان کی جان بچا لی

بھارتی فضائیہ نے عطیہ کیا گیا جگر جہاز کے ذریعے پونے سے نئی دہلی پہنچا کر ...
بھارتی فضائیہ نے عطیہ کیا گیا جگر جہاز کے ذریعے پونے سے نئی دہلی پہنچا کر سابق فوجی جوان کی جان بچا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ نےعطیہ کیا گیا جگر جہاز کے ذریعے  پونے سے نئی دہلی پہنچا کر سابق فوجی جوان کی جان بچا لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس ریٹائرڈ فوجی کا جگر ناکارہ ہو گیا تھا، جسے فوری طور پر جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔ مریض نئی دہلی میں تھا مگر وہاں ٹرانسپلانٹ کے لیے جگر دستیاب نہیں تھا۔
معلوم کرنے پر پتا چلا کہ پونے میں جگر دستیاب ہے مگر اسے روایتی طریقے سے لانے میں بہت وقت صرف ہو جاتا ہے مگر مریض کے پاس اتنا وقت نہیں تھا۔ اس پر بھارتی فضائیہ آگے آئی اور اپنے ڈرونیئر ایئرکرافٹ کے ذریعے پونے سے نئی دہلی کے آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) پہنچایا۔ 
اس واقعے کے بارے میں بھارتی فضائیہ کی طرف سے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکائونٹ پربتایا گیا ہے کہ طیارے کے ذریعے آرمی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو پونے لیجایا گیا اور وہاں سے وہ جگر لے کر واپس نئی دہلی آئے اور کامیاب آپریشن کے ذریعے جگر مریض میں ٹرانسپلانٹ کر دیا۔