وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے اعلان کردہ محفوظ پنجاب پروگرام میں کیا کیا شامل ہے؟ جانیے

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے اعلان کردہ محفوظ پنجاب پروگرام میں کیا ...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے اعلان کردہ محفوظ پنجاب پروگرام میں کیا کیا شامل ہے؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی پنجاب کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مریم نواز شریف کی جانب سے محفوظ پنجاب پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر سولر پینل دیا جائے گا،پنجاب میں ہاؤسنگ اسکیم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیوریج، صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے کا فیصلہ کیاگیا، تمام ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا مقابلہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو رمضان المبارک میں غریب عوام کو ان کی دہلیز پر راشن دینے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب میں چیزوں کے حتمی ریٹ پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی بحال کی جائے گی،پنجاب میں نوجوانوں کیلئے پولیس سمیت دیگر محکموں میں انٹرن شپ پروگرام بحال کرنے کا  فیصلہ بھی کیاگیا ہے، کم از کم 25 ہزار پیکج ملے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں، طلباء و طالبات کو الیکٹرک موٹر بائیکس دی جائیں گی،پنجاب کا کوئی بچہ اب وسائل کی کمی کے وجہ سے سکول سے باہر نہیں ہوگا، پنجاب کے سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سکولوں کو "ماڈل سکول" بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔پنجاب بھر کے سکولوں کے لیے ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کے تعلیمی وظائف بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،سپیشل ایجوکیشن سکولوں میں پڑھنے والوں بچوں کی اسکریننگ  اور ان کی بیماری کو دور کیا جائے گا۔

اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں سپیشل بچوں کی بہتری کے لئے ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب بھر کے تمام بی ایچ یو، آر ایچ سی، ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹروں کو بہترین سہولیات دی جائیں گی،ہر ضلع میں ایک میجر ہسپتال بنایا جائےگا، پنجاب کے ہر ہسپتال کی ایمرجنسی میں فری ادویات دی جائیں گی،پنجاب کےعوام کے لئے ایئرایمبولینس شروع کی جائے گی،، ہر موٹروے پر ریسکیو 1122 کے اسٹیشن بنائے جائیں۔

مریم نواز شریف نے صحت کارڈ کو ری ڈیزائن کرکے بحال کرنے کا اعلان بھی کیا، اس کے ساتھ ساتھ  پنجاب بھر میں خواتین کیلئے فری ہیلپ لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،خواتین کو ٹرانسپورٹ کارڈ دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈرز کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب کے ہر محکمے کو پیپر فری بنایا جائے گا، 5 آئی ٹی شہر بنائے جائیں گے،43 محکموں کی خدمات دفتر جانے کی بجائے گھر بیٹھے عوام کو دینے کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں 10 محکموں کے کام گھر کی دہلیز سے شروع کی جائے گی۔

پنجاب کے بڑے شہروں میں فری وائی فائی ، ای لائبریری کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انٹر سٹی، انٹرا سٹی تمام سڑکوں کو تعمیر کرنے  اور نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب کے بڑے شہروں میں میٹروبس سروس شروع کی جائے گی،پنجاب میں پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کو سیف سٹی بنایا جائےگا،پنجاب کے ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کا ڈیسک بنایاجائے گا،پنجاب کے کسانوں کو جدید مشینری رعایتی قیمت پر دی جائےگی جس کیلئے ون ونڈو آپریشن ڈیسک بنایا جائے گا ، شروعات ساہیوال اور اوکاڑہ سے ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے لیے انشورنس سسٹم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -