قانون کے ساتھ انسان اور شہریوں کا احترام بھی یقینی بنایا جائے،مریم نواز

 قانون کے ساتھ انسان اور شہریوں کا احترام بھی یقینی بنایا جائے،مریم نواز
 قانون کے ساتھ انسان اور شہریوں کا احترام بھی یقینی بنایا جائے،مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق پہلا اجلاس ہوا جس میں انہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعے کا نوٹس لیا۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والا ہی قانون توڑے گا تو قانون کی کون عزت کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی۔ امن و امان لازم ہے، مگر شہریوں کو توہین سے بچانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون کے احترام کے ساتھ انسان اور شہریوں کا احترام یقینی بنائیں، سب قانون کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات، ٹیکنالوجی اور تربیت سے پولیس کو عوامی خدمت فورس بنائیں گے۔ خواتین، بچوں، اقلیتوں پر تشدد اور ریپ ہماری حکومت کی ریڈ لائن ہے۔

انکا کہنا تھا کہ رشوت خوری کے خلاف میری پالیسی زیرو ٹالرنس ہے، زیرو ٹالرنس اور میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایف آئی آر کا فوری اندراج اور آئی ٹی نظام کا استعمال مزید بہتر بنائیں گے۔ پراسیکیوشن نظام کی خامیاں بھی دور کریں گے۔

انہوں نے محفوظ پنجاب سے متعلق اپنے وژن کی روشنی میں پالیسی ہدایات جاری کیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -