عرب لیگ نےاسرائیلی قبضے کے خاتمے کوامن کا ضامن قرار دیدیا

عرب لیگ نےاسرائیلی قبضے کے خاتمے کوامن کا ضامن قرار دیدیا
عرب لیگ نےاسرائیلی قبضے کے خاتمے کوامن کا ضامن قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دی ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)عرب لیگ نےاسرائیلی قبضے کے خاتمے کوامن کا ضامن قرار دیدیا۔

عرب لیگ کا کہنا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر قبضے کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں، جنگل کا قانون خطے میں امن نہیں لاسکتا، اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہی امن کا ضامن ہے۔عرب لیگ نے آج عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور جنگی جرائم کے خلاف اقوام کی درخواست پر سماعت کے دوران اپنے دلائل میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ 

عرب لیگ نمائندوں کا کہنا تھا کہ  اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسلی تسلط کا ارتکاب کر رہا ہے، فلسطینی سرزمین پر یہودی ریاست بنانے کے لیے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔عرب لیگ کے نمائندے نے اپنے دلائل کا اختتام شہید ہونے والے فلسطینی شاعرکے شعر پر کیا، کہا اگر میں مرجاؤں، تمہیں میری کہانی سنانے کے لیے زندہ رہنا ہے۔