اگر آؤٹ نہ ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے ، پشاور زلمی سے شکست کے بعد اعظم خان کا بیان

اگر آؤٹ نہ ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے ، پشاور زلمی سے شکست کے بعد اعظم خان کا ...
اگر آؤٹ نہ ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے ، پشاور زلمی سے شکست کے بعد اعظم خان کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے کہا ہے کہ میچ جیت نہ سکے، کاش آؤٹ نہ ہوتا تو رزلٹ مختلف ہوتا۔

لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا کہ افسوس ہو رہا تھا میں جس موقع پر آؤٹ ہوا۔ ہمیں میچ جیتنا چاہیے تھا، جیت نہ سکے، کاش آؤٹ نہ ہوتا تو رزلٹ مختلف ہوتا۔اسلام آباد کے وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ اننگز کی ضرورت تھی، اننگز کھیلی لیکن مطمئن نہیں ہوں مجھے فنش کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ ایسا ہی کھیلوں اور ٹیم کو جتواؤں، ہم ہر بال پر اٹیک نہیں کر رہے۔ ہم سمارٹ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔ بابر اعظم نے آخری 5 اوورز میں تیز کھیلا، نئی شاٹس بھی ماریں جو پاکستان کرکٹ کےلیے بہت اچھا ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -