معطل کی گئی موبائل سروس بحال ہوگئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس دس گھنٹے بعد بحال کر دی گئی۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے موقع پر دہشت گردی کے خدشات پر وزارت داخلہ نے جمعہ کی صبح دس بجے کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد سمیت 59 شہروں میں موبائل فون سروس بند کر دی۔ اس دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم رات آٹھ بجے کے قریب پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر تمام شہروں میں موبائل فون سروس بحال کر دی جس سے لوگوں نے اطمینان کا سانس لیا۔