ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: نیانظرثانی شدہ شیڈول میں سیریز کٹ منتقل کردیئے گئے

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: نیانظرثانی شدہ شیڈول میں سیریز کٹ منتقل کردیئے گئے
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: نیانظرثانی شدہ شیڈول میں سیریز کٹ منتقل کردیئے گئے

  


دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے 31جنوری سے بھارت میں شروع ہونے والے ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کا نیا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے میچز ممبئی سے کٹک منتقل کر دیئے گئے ہیںجبکہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے ہفتہ کو بھارت روانہ ہو گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق دسویں ویمنز ورلڈکپ کے میچ بھارت کے دو شہروں کے پانچ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ممبئی میں تین اور کٹک کے دو سٹیڈیم میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے مقابلے ہونگے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گروپ بی میں شامل پاکستان کے تمام میچز ممبئی سے کٹک منتقل کر دیئے ہیں۔ نئے شیڈول کے مطابق اکتیس جنوری سے پانچ فروری تک گروپ میچزکھیلے جائیں گے۔ سپر سکسز مرحلہ 7 فروری سے شروع ہو گا۔ ایونٹ کا فائنل سترہ فروری کو ممبئی کے کرکٹ کلب آف انڈیا میں کھیلا جائے گا۔ اگر پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو فائنل کٹک میں ہو گا۔

مزید : کھیل


loading...