ایفیڈرین کوٹہ کیس:تفتیشی افسر بریگیڈیئر فہیم کو عہدے سے ہٹادیاگیا

ایفیڈرین کوٹہ کیس:تفتیشی افسر بریگیڈیئر فہیم کو عہدے سے ہٹادیاگیا
  • ایفیڈرین کوٹہ کیس:تفتیشی افسر بریگیڈیئر فہیم کو عہدے سے ہٹادیاگیا
  • ایفیڈرین کوٹہ کیس:تفتیشی افسر بریگیڈیئر فہیم کو عہدے سے ہٹادیاگیا
  • ایفیڈرین کوٹہ کیس:تفتیشی افسر بریگیڈیئر فہیم کو عہدے سے ہٹادیاگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایفیڈرین کوٹہ کیس کے تفتیشی افسربریگیڈیئر فہیم کو عہدے سے ہٹا کر اُن خدمات واپس فوج کے حوالے کر دی گئیں۔بریگیڈئیر فہیم نے اینٹی نار کوٹکس فورس کی طرف سے ایفیڈرین کیس میں مخدوم شہاب الدین، علی موسی گیلانی اور حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرانا تھی تاہم وہ تمام شواہد پہلے ہی عدالت میں جمع کراچکے ہیں۔ ڈی جی اے این ایف نے بریگیڈئیر فہیم کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دیا ہے جس میں ایم این اے حنیف عباسی کو کیس میں ملوث کرنے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔اے این ایف میں بریگیڈئر فہیم کی ڈیپوٹیشن کی مدت 2014ءمیں ختم ہونا تھی اور انہیں ون کور منگلا میں ٹرانسفر کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...