ڈیرہ بگٹی میں امن فورس کے کیمپ پر حملہ ، چار افرادجاں بحق، پانچ لاپتہ

26 جنوری 2013 (12:09)

ڈیرہ بگٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں امن فورس کے کیمپ پر نامعلوم افراد کے حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ لاپتہ ہوگئے۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے ٹلی مٹ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔نجی چینل کے لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں پٹ فیڈر کے قریبی علاقے گنڈوئی دلبر مٹ میں ہفتہ کی صبح نامعلوم مسلح قبائلیوں نے امن فورس کے کیمپ پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں فائرنگ سے امن فورس کے چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ لاپتہ ہوگئے ۔ شبہ ہے کہ فرارہوتے ہوئے حملہ آور پانچ افراد کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ ایک دوسرے واقعے میں ڈیرہ بگٹی کے علاقہ ٹلی مٹ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں