خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 27سال قید اور دولاکھ سے زائد جرمانے کی سزا

خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 27سال قید اور دولاکھ سے زائد جرمانے کی سزا
خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 27سال قید اور دولاکھ سے زائد جرمانے کی سزا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تیزاب سے خاتون کا چہرہ بگاڑنے والے ملزم کو عدالت نے 27سال قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے جبکہ چودہ لاکھ پینسٹھ ہزار روپے دیت کی رقم اداکرنے کاحکم دیاہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چاردسمبر 2010ءکو تھانہ شالیمار کی حدود میں ملزم محمد علی اعوان نے گھر میں گھس کر مسز رفیق پر تیزاب پھینک دیاجس سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا ۔ دو سال کی سماعت کے بعد ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی اعوان نے سزا سنائی ۔

مزید : جرم و انصاف


loading...